اسکول میں زیر تعلیم سینکڑوں طلباء و طالبات روزانہ صبح سکول کے گیٹ پر اکر واپس چلے جاتے ہیں
مقامی لوگوں نے سیپ اسکول کےلئے زمین مالک سے کن شرائط پر لیا اسکا تحریری دستاویز تحصیل افس میں موجود ہے،محکمہ ایجوکیشن کا موقف
یاسین (معراج علی شاہ)یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں ملازمت نہ دینے پر زمین مالک نے سیپ سکول سسٹم کے تحت تعمیر ہونے والے گورنمنٹ پرائمری سکول کی بلڈنگ کو تالہ لگادیا ہے۔سکول انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے بند ہے۔سکول میں زیر تعلیم سینکڑوں طلباء و طالبات روزانہ صبح سکول کے گیٹ پر اکر واپس چلے جاتے ہیں۔محکمہ ایجوکیشن غذر کے جانب سے زمین مالک کے خلاف تھانہ یاسین میں تحرری درخواست جمع کیا گیاہے۔تاہم پولیس کے جانب سے محکمہ ایجوکیشن کے جانب سے دائرکردہ درخواست پر تاحال کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔محکمہ ایجوکیشن کا موقف ہے کہ سیپ سکولوں کے بلڈنگ کے لے زمین عوام نے فراہم کیا ہے۔مقامی لوگوں نے زمین مالک سے کن شرائط پر لیا اسکا تحریری دستاویز تحصیل افس میں موجود ہے۔البتہ سیپ سکولوں کو محکمہ تعلیمات عامہ نے اپنے تحویل میں لینے کے بعد زمین مالکان کے لے گریڈون کی ملازمت کے لے پوزیشن کیریٹ کرنے کی کوشش میں ہے۔
یاسین، درکوت میں ملازمت نہ دینے پر زمین مالک نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی بلڈنگ کو تالہ لگادیا
Leave a comment