وزیراعلیٰ نے مرحوم صحافی شبیر حسین کیلئے فاتحہ خوانی کیاور بیوہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان
اسلام آباد(پ۔ر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کیلئے انشورنس پالیسی لا رہے ہیں،مرحوم صحافی شبیر حسین کی خدمات قابل قدر ہیں، ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وہ گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے عہدیداران اور ممبران سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مرحوم صحافی شبیر حسین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلند کیلئے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مرحوم کی بیوہ کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے گی،بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی صوبائی حکومت معاونت کرے گی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر سکردو کومرحوم کے اہل وعیال کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات کیں۔ مرحوم شبیر حسین کی گلگت بلتستان کیلے کے لیے خدمات قابل قدر ہیں اور ہم انکی خدمات جو فراموش نہیں کرسکتے۔
گلگت بلتستان کے صحافیوں کیلئے انشورنس پالیسی لائیں گے،وزیر اعلی
Leave a comment