سینئر وزیر بے بس اور بے اختیار، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی باتیں کرنا ایک مذاق کے علاؤہ کچھ نہیں ،چند وزراء صرف بیانات کے ذریعے اپنا وجود برقرار رکھنا چاہتے ہیں،صوبائی سکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی و رُکن اسمبلی جی بی
گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی کی رُکن اسمبلی و صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے سنئیر وزیر کے قائد حزب اختلاف سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے لئے مطلوبہ تعداد پوری ہے بہت جلد گلگت بلتستان میں عدم اعتماد کے ذریعے اس سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔ گلگت بلتستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں لگتا ہے سینئر وزیر صاحب ابھی تک نیند میں ہیں وزیر موصوف جب خواب خرگوش سے بیدار ہونگے تو ان کے خواب کی تعبیر کچھ اور نظر آئے گی اور اصل صورتحال کا اندازہ ہوگا۔ جو وزیر اپنے محکمے میں بے بس اور بے اختیار ہونے کا رونا روتے رہے ہیں کہ ان کے پاس ایک گریڈ ون کی پوسٹنگ کا اختیار بھی نہیں ان کی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی باتیں کرنا ایک مذاق کے علاؤہ کچھ نہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو تحریکِ انصاف کی حکومت سے نجات دلانا لازمی ہو گیا ہے جس کے لئے ان کے اپنے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور بجٹ سے پہلے عدم اعتماد لا کر عوامی حکومت قائم کریں گے اور وزیر موصوف جو وزیر اعلیٰ بننے سے تو محروم رہے تھے ان کو خالد خورشید کی بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کا موقع فراہم کریں گے سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے یہاں پر بھی عوامی حکومت کا قیام ضروری ہے اسی لئے متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان میں بہت جلد عدم اعتماد لائے گی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اس لئے انکے چند وزراء صرف بیانات کے ذریعے اپنا وجود برقرار رکھنا چاہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اس کو ون مین شو حکومت بھی کہتے ہیں اور نمبر بڑھانے کے لئے بیانات بھی دے رہے ہیں دوسری طرف حکومت کے خاتمے کے لئے ہم سے رابطے میں بھی ہیں اور اس عوامی حکومت کا حصہ بھی بننا چاہتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں عدم اعتماد کے ذریعے سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیج دیں گے، سعدیہ دانش
Leave a comment