یاسین (معراج علی شاہ)ممبر گلگت بلتستان کونسل و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر ہم اپنے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی محنت کشوں, مزدوروں اور کسانوں کی جماعت ہے اور ہمیشہ انکے حقوق کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں مزدوروں,کسانوں اور دیگر محنت کشوں کے حقوق کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔پیپلز پارٹی مستقبل میں بھی مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے جد و جہد اور عملی اقدامات کرتی رہے گی۔