مظفرآباد (روزنامہ ناگزیر)5جنوری2024 ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھمبر تحصیل برنالہ یونین کونسل ملوٹ سے ممبرمخصوص نشست برائے نوجوان(Youth) کے مستعفی ہونے کی بنا ء پر خالی ہونے والی نشست پر حسب تحریک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیرنے ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لئے راجہ راشد محمود الیکشن کمشنر بلدیات کو بطوراپیلانٹ اتھارٹی،عثمان منیر سانولہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھمبر کوریٹرننگ آفیسر اور جاویداختر آفس اسسٹنٹ دفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی مورخہ08جنوری 2024تا 09جنوری 2024 دن02:00بجے تک داخل کروائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مورخہ 10جنوری 2024کو ہوگی،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اہل امیدواران کی فہرست کی اشاعت مورخہ 10جنوری 2024(جانچ پڑتال کے فوری بعد)،کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ 11جنوری2024دن 02:00بجے تک، اپیلوں کی سماعت اور ان کے فیصلہ جات 12جنوری2024،بطور امیدوار الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 13جنوری 2024دن 02:00بجے تک،الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست 13جنوری2024، 02:00بجے بعد دوپہر اور پولنگ مورخہ 15جنوری 2024ء بروز سوموار صبح 10:00بجے سے دن 12:00بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔