عمران خان نے پہلے بھی لوگوں سے فراڈ کیا اور ابھی فتنہ برپا کرنے کیلئے اسلام آباد آرہا ہے،اس فتنے کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت سے سخت اقدام کرنا ہوگا،سول سوسائٹی، میڈیا سے ڈر کی وجہ سے سخت اقدام سے نہ ہچکچائیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی،اس فراڈئیے کے خلاف حکومت و اپوزیشن کو اکٹھا ہونا ہوگا،حکومت جو اچھا کام کرے گی اس کی حمایت کریں گے جو غلط کام کرے گا اس کی مخالفت کرینگے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی گفتگو
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت سب سے بڑا جھوٹا اور کرپٹ شخص ہے،عمران خان نے پہلے بھی لوگوں سے فراڈ کیا اور ابھی فتنہ برپا کرنے کیلئے اسلام آباد آرہا ہے،اس فتنے کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت سے سخت اقدام کرنا ہوگا،سول سوسائٹی، میڈیا سے ڈر کی وجہ سے سخت اقدام سے نہ ہچکچائیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی،اس فراڈئیے کے خلاف حکومت و اپوزیشن کو اکٹھا ہونا ہوگا،حکومت جو اچھا کام کرے گی اس کی حمایت کریں گے جو غلط کام کرے گا اس کی مخالفت کرینگے۔ پیر کو ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہو اتو غوث بخش مہر نے کورم کی نشاندہی کردی۔ ارکان کی گنتی کے بعد کورم پورا نہ ہواجس کے بعد اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک ملتوی کر دیاگیا کورم پورا ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارا شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں اپوزیشن جماعتوں اور پورے پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،۔کوشش کروں گا کہ اپوزیشن لیڈر کے فرائض بھرپور انداز میں ادا کروں۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے،ہم اڑھائی سال سے فرح گوگی کی حکومت، بزدار کی کرپشن اور وفاقی وزرا کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی،چار سال میں اس ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا، کرپشن کی انتہا کردی گئی،ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیا گیا، ایک بچے کو بھی برسر روزگار نہیں کیا گیا،آج جس جگہ میں کھڑا ہوں، یہان عمران خان کو کھڑا ہونا چاہیے تھا مگر وہ خود چھپ گئے، ہیلی کاپٹر پر 12 بجے آتے اور چار بجے گھر چلے جاتے۔ انہوں نے کہاکہ جو کچھ آج ہورہا ہے اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،دراصل اس کی اصل ذمہ داری عمران اینڈ کمپنی اور فرح گوگی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا مگر ہمارے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اس وقت سب سے بڑا جھوٹا اور کرپٹ شخص ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پہلے بھی لوگوں سے فراڈ کیا اور ابھی فتنہ برپا کرنے کیلئے اسلام آباد آرہا ہے،اس فتنے کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت سے سخت اقدام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سول سوسائٹی، میڈیا سے ڈر کی وجہ سے سخت اقدام سے نہ ہچکچائیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی،اس فراڈئیے کے خلاف حکومت و اپوزیشن کو اکٹھا ہونا ہوگا،حکومت جو اچھا کام کرے گی اس کی حمایت کریں گے جو غلط کام کرے گا اس کی مخالفت کرینگے۔
عمران خان اس وقت سب سے بڑا جھوٹا اور کرپٹ شخص ہے،راجہ ریاض
Leave a comment