ممبئی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کو ایک اور مشہور شخصیت کا ہمشکل مل گیا ہے، اس بار ابراہیم قادری نامی شخص بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے غیر معمولی مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔سوشل میڈیا پرابراہیم قادری نامی نوجوان نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو حیرت انگیز طور پر کنگ خان سے مماثلت رکھتا ہے۔اس حوالے سے ابراہیم قادری نے کہا کہ میرے والدین کو خاص طور پر اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا جو بھارت کے سپر اسٹار سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔ ابراہیم قادری نے کہا کہ شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے ان کے مداحوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ ان کے ساتھ سیلفیز لیکر بہت خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھنا شروع کیں اور ان کے طرزِ عمل کو نقل کرنا شروع کیا، میں اس بات سے بھی متاثر ہوا کہ ہمارے بالی ووڈ کے بادشاہ کتنے دلکش، مہربان اور بڑے دل والے ہیں۔اگرچہ وہ کنگ خان کی طرح نظر آتے ہیں، ابراہیم کہتے ہیں کہ وہ ابھی تک سپر اسٹار سے نہیں ملے۔ ابراہیم نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خواب سچ ہوگا اگر میں ایک دن اپنے آئیڈیل شاہ رخ خان سے ذاتی طور پر ملوں، اگر ایسا ہوا تو میں بے آواز ہو جاؤں گا اور دل سے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔