اعلیٰ عہدوں پر ناتجربہ کار اور سفارشی افراد کی تعیناتی سے ادارے کی ساکھ بری طرح متاثر اور اہل افسران کی حق تلفی ہورہی تھی
سپریم اپیلیٹ کورٹ کی جانب سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افسر کو ترقی دینے کے احکامات سے اہم مالیاتی ادارے میں میرٹ بحال ہوگا، اپوزیشن لیڈر
گلگت (پ ر) قائد حزب اختلاف و پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان میں اعلی تعلیم یافتہ اور قابل اہل افراد کو اعلی عہدو ں پر فائز کیا جائے تاکہ اس قومی ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے سفارشی کلچر ادارے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے این بی پی آفیسر ہیبت علی کی تر قی کے سلسلے میں سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے فیصلے کو سراہا جس میں سپریم اپیلٹ کورٹ نے کہ نیشنل بینک میں تعینات اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار آفیسر کو اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم صادر فرمایا ہے ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے اس اہم مالیاتی ادارے میں بے ضابطگیوں اور میرٹ کی پامالی میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ نا تجربہ کار اور سفارشی بندوں کی بنک میں اعلی عہدوں پر تعیناتی سے ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور ادارے کو نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا آفیسران کی حق تلفی اور سفارشی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے بنک اپنے موجودہ سٹاف کو ہی ترقی دے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے اور ملازمین محنت و لگن سے ادارے کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات محنت کر سکیں۔
سفارش کلچر نیشنل بینک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے,امجد ایڈووکیٹ
Leave a comment