پلندری (پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں مرتب کئے گئے سہ ماہی پلین آف ایکشن پر ضلع سدہنوتی میں عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پلین آف ایکشن کے تحت مورخہ یکم و 2 جنوری 2024 کو ضلعی دفتر بہبود آبادی سدہنوتی میں دو روزہ ورکشاپ/ مییٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ انچارج مراکز تولید صحت وفلاحی مراکز، فیملی ویلفیر اسسٹنٹس میل و فیمیل، تمام یونین کونسل کے سوشل موبلائزرز نے شرکت کی۔ ریسورس پرسنز کے فرائض سردار ذوالفقار حسین ضلعی آفیسر سدہنوتی اور ڈاکٹر ماریہ مظہر انچارج آفیسر مرکز تولید صحت پلندری نے ادا کئے۔ ورکشاپ میں جملہ اہلکاران محکمہ بہبود آبادی سدہنوتی کو اپنی کارکردگی کو موئثر بنانے، فیلڈ ورک بہتر بنانے،موٹیویشن کے طریقہ کار اور نوٹیبلز کے ساتھ رابطہ کار کے حوالے سے ٹریننگ دی گئ ۔ ورکشاپ کے ساتھ ساتھ ماہانہ پراگریس رپورٹس پر بھی میٹینگ کی گئ۔
ورکشاپ کے اختتام پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی سدھنوتی سردار ذوالفقار حسین نے شرکاء ورکشاپ/ میٹننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں پر بڑی بھاری ذمہداری آئد ہوتی ہے۔ ہم سب نے اپنی شبانہ روز محنت سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے تا کہ آبادی کو وسائل کے اندر رکھتے متوازن معاشرےکا قیام عمل میں لایا جا سکے جہاں آنے والی نسلیں بہتر معاشی سہولیات سے آراستہ ہوں اورملک و قوم کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ ضلعی آفیسر نے مذید کہا کہ انشاءللہ محکمہ بہبود آبادی سیکریٹری بہبود آبادی جناب احمد عطاءللہ عطاء اور ڈائریکٹر جنرل جناب ڈاکٹر سردار آفتاب حسین کی سربراہی اور رہنماہی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہو گا
ہم سب نے اپنی شبانہ روز محنت سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہےضلعی آفیسر بہبود آبادی سدھنوتی سردار ذوالفقار حسین
Leave a comment