اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے،زلزہ متاثرین کی بحالی و منتقلی سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا
زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، خالد خورشید
گلگت(بیورورپورٹ)روندو سکردو کے زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی و منتقلی کے حوالے سے فیصلہ سازی کے لئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اہم اجلاس عید الفطر کے فوراً بعد طلب کرلیا۔ اجلاس میں روندو سکردو کے زلزلہ متاثرین کی بحالی و منتقلی کے حوالے سے بنائی گئی اعلی سطحی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا جائیگا اور ان سفارشات کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی زلزلہ متاثرین کو اب تک مہیا کی گئی امداد اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اہم اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں روندو سکردو کے منتخب ممبر گلگت بلتستان اسمبلی، محکمہ داخلہ، جی بی ڈی ایم اے و دیگر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے اعلی حکام شریک ہونگے۔ واضح رہے کہ متواتر زلزلوں کے جھٹکوں کے واقعات کے سبب وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے احکامات کی روشنی میں روندو سکردو کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔ اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سکردو کی سربراہی میں ایک اہم کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے نقصانات کا مکمل جائزہ لیکر اور کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد حتمی سفارشات پر مبنی اپنے رپورٹ پیش کردی ہے۔ اس کیساتھ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے احکامات کی روشنی میں ماہ رمضان کا خصوصی امدادی پیکج زلزلے سے متاثرہ روندو کے 842 خاندانوں کو مہیا کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ روندو سکردو کے زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائیگی اور مشکل کی اس گھڑی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
روندو، زلزلہ متاثرین کی بحالی و منتقلی کے لئے عید کے بعد اجلاس طلب
Leave a comment