ہنزہ (بیرو رپورٹ )ایڈشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کا آحمد آباد کے عوام اور لیڈرشپ سے ایک نجی دورے میں ملاقات۔ آحمدابادکےعوام نے راویتی استقبال کیا۔ عوام اور قائدین احمد اباد نے عزیز احمد جمالی کے اس دور ے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چند عوامی مسائل اور گزارشات پیش کیئے جن میں التت تا آحمد آباد روڑ کی تسلی بخش کام اور دوسرا فیز کا کام جلد شروع کرانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی،پرانا لنک روڑ کی بحالی جو آحمد آباد کو کے۔کے۔ایچ سے لنک کرتاہے۔ اس کی مکمل بحالی اور آر۔سی۔سی کا پل کا مطالبہ، بجلی گھر کا تیسرا فیز کے لیےفنانشنل سپورٹ، آحمد آباد کے چار پرانے کلی کےپوسٹوں کی بحالی، ایڈشنل چیف سکریٹری نے یقین دلایا ہے کی وہ ہر ممکن کوشش کرینگے کی عوام کے یہ بنیادی مسائل جلد حل ہو۔
ایڈشنل چیف سیکرٹری کا یہ نجی دورہ ڈاکٹر راشید کی ذاتی ایک دعوت پہ آحمد آباد ائے تھے جس کی وجہ سے عوام آحمد آباد کو یہ سنہرا موقع ملا کہ وہ اپنی محرومیاں اور گزارشات ایڈشنل چیف سکریٹری کے سامنے پیش کیئے۔
ایڈشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کا آحمد آباد کے عوام اور لیڈرشپ سے ملاقات
Leave a comment