ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں بلکہ ان کو عوام سے خوف ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا
بلاول نے بھی لانگ مارچ کیا،ہم نے کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا تھا، کوئی رکاوٹ نہیں رکھی تھی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
پشاور(خبر نگار) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہر قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں،ان کو عوام سے خوف ہے، انہوں نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، رات کو گھروں میں چھاپے مارے،پولیس نے دیواریں پھلانگ کر ہمارے لوگوں کو پکڑا اور تنگ کیا۔صوابی انٹر چینج پر ”حقیقی آزادی مارچ”کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوابی انٹرچینج سے سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ساری رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راستے میں رکاوٹیں ہیں۔ کیا آپ ان کنٹینرز کو ہٹانے کیلئے تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جب ڈیزل لانگ مارچ کررہا تھا۔بلاول نے بھی لانگ مارچ کیا۔ہم نے کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا تھا، کوئی رکاوٹ نہیں رکھی تھی۔امپورٹڈ حکومت سن لو! ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔ انشااللہ ہم اس ملک کو اکٹھا کرکے ایک آزاد قوم بنارہے ہیں جو کبھی کسی کی غلامی نہیں کریگی۔صوابی انٹر چینج پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ چوروں کا ٹولہ ہے جس میں امریکا کے نوکر اور کرپٹ ترین لوگ ہیں۔ یہ ٹولہ خوف زدہ ہے جس نے پورے پاکستان میں کنٹینرز لگادیئے۔ ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں بلکہ ان کو عوام سے خوف ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، رات کو گھروں میں چھاپے مارے۔پولیس نے دیواریں پھلانگ کر ہمارے لوگوں کو پکڑا اور تنگ کیا۔
امپورٹڈ حکومت سن لو! ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی،عمران خان
Leave a comment