آمدن سے زائد اثاثے، نیب کی فرح خان کیخلاف تحقیقات شروع
انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائیگی، ڈی جی نیب
فرح خان کے اکاونٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847ملین روپے ملے، اعلامیہ
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق خاتون اول بشری کی قریبی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔نیب کے مطابق فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ اور مختلف اکاونٹس رکھنے کے الزامات پر انکوائری ہوگی اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔نیب کے اعلامیے کے مطابق میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، فرح خان نے 9 بار امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا، فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018 کے بعد سے نمایاں اضافہ ہوا، تین برس کے دوران فرح خان کے ذاتی اکاونٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (158 ارب، 28 کروڑ 20 لاکھ روپے)کی رقومات موصول ہوئیں جنہیں فورا ہی اکاونٹ سے نکال لیا گیا۔نیب اعلامیے کے مطابق آمدنی سے زائد اثاثے بنائے جانے پر نیب فرح خان کے خلاف تحقیقات کرے گا جس کے لیے افسران کو ہدایت کردی گئی ہیں۔
آمدن سے زائد اثاثے، نیب کی فرح خان کیخلاف تحقیقات شروع
Leave a comment