عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کے باعث گرفتار کیا جانا چاہیے،وزیرداخلہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 25 مئی سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے اور ایسے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا اعلان افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو ختم کرنے کے لیے لانگ مارچ کا شور ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اگر آئی ایم ایف سے معاملات نہیں بنتے تو پھر بڑے فیصلے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا نقطہ نظر ہے کہ عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کے باعث گرفتار کیا جائے، اتحادیوں کے اجلاس میں گرفتاریوں کی اپنی رائے دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے متعلق کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہوگا۔
آئی ایم ایف مذاکرات ختم کرنے کیلئے لانگ مارچ کا شور ڈالا گیا،رانا ثناء اللہ
Leave a comment