قابض فوج نے اپریل کے مہینے میں خون کی ندیاں بہا دیں،26کشمیریوں کو شہید کیا گیا،رپورٹ
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور اپریل میں کمسن بچوں سمیت 26 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور پرتشدد کارروائیوں میں 26 نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ وحشیانہ تشدد سے کئی نوجوان زخمی ہوئے۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے حریت رہنما، مشتاق الاسلام، عبدالصمد انقلابی اور دیگر سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا سمیت 109 شہریوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں متعدد کے خلاف کالے قوانین یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔قابض بھارتی فوجیوں نے اپریل میں ایک خاتون کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا جبکہ 143 محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن مکانات اور عمارتوں کو تباہ اور نقصان پہنچایا گیا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری
Leave a comment