اسلام آباد(بانگ سحر نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں دائر،ابتدائی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 مئی تک جواب طلب کر لیا،درخواست شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کا اعلان کیا، شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا جہاں بھی جائیں گے عوام انہیں چور کہیں گی، حرم شریف میں بھی لوگ وزیراعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو چور چور کہیں گے،28 اپریل کو مدینہ میں سیاسی نعرے بازی کا مرکزی کردار شیخ رشید ہے، شیخ رشید احمد نے ہجوم کو اس طرح کی ذلت آمیز حرکت کرنے پر اکسایا، شیخ رشید کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دی،پولیس نے تاحال درخواست پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج نہیں کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے۔