پاکستان تمام شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،حنا ربانی کھر
پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد، بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم ہے اور دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح سے بات چیت کے دوران کیا۔ جنہوں نے ان سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کویت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد، بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم ہے اور دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے ہے کہپاکستان تمام شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پسارسکی اور سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں یوکرین کیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔۔حنا ربانی کھر نے کہا پاکستان تمام شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں ہم نے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر امدادی سامان کے دو طیارے روانہ کیے ہیں
پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں، بلاول بھٹو
Leave a comment