ڈاکٹر احمر سہیل بسراء اور اے کے آر ایس پی کے ڈاکٹر عزیز علی داد کا تحقیقاتی صحافت پر پر مغز لیکچرز
گلگت (نمائندہ بانگ سحر)گلگت سینٹرل پریس کلب میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی سی گلگت کے زیر اہتمام تحقیقاتی صحافت کے حوالے سے تین روزہ سمینار کے دوسرے روز مختلف میڈیا ہاوسز کے ساتھ منسلک صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سمینار کے دوسرے روز معروف ٹرینرز اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت ڈاکٹر احمر سہیل بسراء اور اے کے آر ایس پی کے ڈاکٹر عزیز علی داد نے تحقیقاتی صحافت پر پر مغز لیکچرز اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے صحافیوں کو مسئلے کی نشاندہی سے لیکر مکمل اور جامع تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کے لئے لوزامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں بیش بہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلخصوص تحقیقاتی صحافت میں کء طرح کے چلنجز ہوتے ہیں جن سے مستقل مزاجی،تجربے اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت نمٹتے ہوئے ہدف کو حاصل کیا جاتا ہے انہوں نے اس دوران صحافتی تنظیوں پر زور دیا کہ وہ مذید بہتر انداز میں عامل صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں۔ صحافی معاشی طور پر خوشحال ہونگے تووہ اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں گے۔سمینار کے دوسرے روز پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے ڈاکٹر احمر سہیل بسراء اور عزیز علی داد کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔
پی آئی ڈی اور پی آئی سی کے زیر اہتمام تحقیقاتی صحافت کے حوالے سے تین روزہ سمینار کا انعقاد
Leave a comment