پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 20ہزارارب روپے قرض لیا جو ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے، شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے پٹرول 100اور ڈیزل 150روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا،وزیرخزانہ
کراچی(نامہ نگار)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ صرف فرح بی بی کو بچانے کیلئے ہے، عمران خان نے فرح گوگی کو ٹرانسفرز کی اجازت دی تھی۔کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف نے سیمنٹ فیکٹری کا ایک بھی لائسنس نہیں بیچا جبکہ عثمان بزدار نے 16 لائسنس بیچے ہیں۔ عمران خان نے اپنے دور میں 20ہزارارب روپے قرض لیا جو ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے، 6فیصد گروتھ جو دکھائی گئی اس کی بنا پر آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت سلو کرو، عمران خان حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامناہے، اسد عمر نے جو ڈیفسٹ لیا وہ 52 سال کی تاریخ کا ریکارڈ ہے، آئی ایم ایف سے 2دن میں معاہدہ کرکے آئیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھانے کاامکان ہے، ملک میں جو بات نہیں ہورہی وہ دوحہ میں کرنا پڑ رہی ہے،بلین ٹری سونامی میں بلین ٹری نہیں، آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے، عمران خان نے سب کیا ہے، راولپنڈی کے رنگ روڈ کا پلان کیوں چینج کر دیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے آئی ایم ایف سے پٹرول کی قیمت میں 100اور ڈیزل کی قیمت میں 150روپے کا معاہدہ کیا،شوکت ترین کے دعوؤں پر ہنسی آتی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے مطابق پٹرول 100 روپے اور ڈیزل 150 روپیبڑھانا پڑے گا مگر ہم ایسا نہیں کرینگے،اس وقت قوم پٹرول کی قیمت میں اضافیکی متحمل نہیں ہوسکتی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے نقصان ہورہاہے،یہ ہرجگہ بارودی سرنگ بچھاکرگئیہیں، آئی ایم ایف سیمذاکرات کیآخری مرحلیپردوحہ جارہاہوں، اچھی خبر لئے بنا واپس نہیں آوں گا، 2014 میں دھرنے سے چینی صدرکادورہ منسوخ ہوا، پہلی بارنہیں کہ عمران خان کی وجہ سیملک کونقصان پہنچاہو،عمران خان نے ہمیشہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان نے ہمیشہ ذاتی مفادکی سیاست کوترجیح دی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین کیدعووں پرہنسی آتی ہے، سابق حکومت کوئی پیسہ نہیں چھوڑکرگئی،شوکت ترین بتادیں کہاں پیسہ چھوڑکرگئے؟، آپ کوئی پیسہ چھوڑکرنہیں گئے، ہم آج بھی آٹا سستا دے رہے ہیں، عمران خان کیوں نہ دے سکا؟۔
عمران خان کا لانگ مارچ فرح بی بی کو بچانے کے لیے ہے، مفتاح اسماعیل
Leave a comment