پی ٹی ڈی سی ہوٹلز،موٹلز کی لیزنگ سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،موٹلز سے جو آمدنی آئے گی ان میں سے 50 فیصد حکومت گلگت بلتستان اور 50 فیصد متعلقہ فرم کو جائے گا
گلگت(نامہ نگار خصوصی)پی ٹی ڈی سی ہوٹلوں /موٹلز کے نیلامی کے حوالے سے گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کی 10 جائیدادوں کو لیز پر دینے کے لیے نیلامی کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔کل 25 فرمز/کمپنیاں اوپن بڈ میں حصّہ لیا،گلگت بلتستان میں 10 جائیدادوں پر بولی/ نیلامی پر عملدرآمد ہوا جو کہ ایک کھلی نیلامی کا عمل تھا۔ہر پراپرٹی کے خلاف مخصوص بولی سے شروع ہوا اور مختلف مراحل پر جاکر بند ہوا۔گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں موجود پی ٹی سی سی ہوٹلز/موٹلز کی بڈنگز میں کامیاب کمپنیوں میں پریسٹیج لمیٹڈ،نیاگرا ملز لمیٹڈ،ڈریم ورلڈ ریزورٹ لمیٹڈ،ایکریڈین ہوٹل اینڈ ریزورٹس لمیٹڈ،اے اے جے سنز لمیٹڈ،بی پی ایس لمیٹڈ اور سروسز لمیٹڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی ڈی سی ہوٹلز/موٹلز کی لیزنگ سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ پی ٹی سی سی ہوٹلز/موٹلز سے جو آمدنی آئے گی ان میں سے 50 فیصد حکومت گلگت بلتستان اور 50 فیصد متعلقہ فرم کو جائے گا۔
گلگت،پی ٹی ڈی سی کی 10 جائیدادوں کو لیز پر دینے کے لیے نیلامی کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی
Leave a comment