سابق حکومت کی جانب سے میٹرک تک مفت کتابیں فراہم کی جاتی تھی،نئے پاکستان والوں نے ابھی تک کتابیں مہیا نہیں کیں
تعلیمی اداروں میں مفت کتب مہیا نہ کرنے سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے،کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے
گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں میٹرک تک مفت کتابیں فراہم کی جاتی تھی اب نئے پاکستان والوں نے نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد سے اب تک تعلیمی اداروں میں کتابیں مہیا نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ھے اور والدین پریشان ھیں۔سلیکٹڈ صوبائی حکومت جلد کتب کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت تعلیم کے شعبے کیلئے کروڑوں روپے بجٹ رکھنے کی دعویدار ھے مگر عملی طور پر کوئی کام نظر نہیں آرہا ھے جوکہ شعبہ تعلیم کے ساتھ سنگین مزاق ھے۔انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کو فعال بنانے اور مستحق طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انڈومنٹ فنڈز کا اجراء کیا تھا اور 70 کروڑ سے زائد رقم اس مد میں موجودہ حکومت کیلئے چھوڑکر گئے تھے اس کے باوجود سلیکٹڈ صوبائی حکومت نے اس اہم منصوبے کو نظر انداز کیا اور انڈومنٹ فنڈز میں اضافے کے بجائے ہمارے دور کے چھوڑے گئے پیسے خرچ نہ کرسکی۔ہم سلیکٹڈ صوبائی حکومت کو گلگت بلتستان کے طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔
سلیکٹڈ حکومت کو طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے،حفیظ الرحمان
Leave a comment