ہوپر پونیال میں گزشتہ سال سیلاب آنے کی وجہ سے دریائے غذر میں جھیل بن گئی تھی،گرمی زیادہ ہونے سے پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کا خطرہ،قبل اذ وقت حفاظتی اقدامات پر عوام نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
غذر (بیورو رپورٹ)غذر کے علاقے ہوپر میں بننے والے مصنوعی جھیل کو کھولنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان کے حکم پر ہنگامی بنیادوں پر ہوپر میں بننے والی جھیل کے پانی کا اخراج کے لیے ایکسویشن شروع کر دیا گیا،گاوں ہوپر پونیال میں گزشتہ سال سیلاب آنے کی وجہ سے دریائے غذر میں جھیل بن گئی تھی اور گزشتہ دنوں گرمی ذیادہ ہونے سے دریائے غذر میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہو گیا تھا مذید ذیادہ بہاؤ سے گلگت شندور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بلاک ہونے کا خدشہ تھا جس سے اپر غذر کے عوام اور غذر آنے والے سیاحوں کی مشکلات اضافہ ہو نے کا خطرہ تھا اس صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم دیا جس سے پر کام شروع کروا دیا گیا کام کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مجسٹریٹ کر رہے ہیں۔قبل اذ وقت حفاظتی اقدامات پر عوام نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
غذر،ہوپر میں بننے والے مصنوعی جھیل کو کھولنے کے لیے کام شروع
Leave a comment