چوروں کا ٹولہ جی بی میں بھی اکھٹے ہوگئے ہیں عدم اعتماد بچوں کا کھیل نہیں اور نہ ہی ان کے بس میں ہے، ڈویلپمنٹ کا کام شروع ہوچکا ہے،مختلف حلقوں میں ٹینڈرز شروع ہوچکے ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقی
گلگت(نامہ نگار خصوصی)صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان نے متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان کی جانب سے لگائے گئے منگھڑت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر مشتمل بیانات کے رد عمل پر کہا ہے کہ ایک مافیا جس نے پورے پاکستان میں ترقی کے عمل کو مفلوج بناکر رکھ دیا ہے،اسی کا تسلسل اب گلگت بلتستان میں بھی نظر آرہا ہے، جہاں پر سارے مسترد شدہ پارٹیز مل کر عوام کی منتخب کردہ حکومت کیخلاف سازشوں کے تانے بانے بن رہی ہیں۔عوام نے اپنے ووٹوں سے منتخب کرکے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی حکومت پر اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی کے نئی معراج پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ان سازشی ٹولوں کو انتخابات میں عوام نے یکسر مسترد کردیا تھا لیکن آج پھر اپنے نادیدہ عزائم کو پورا کرنے کے لیئے یہ لوگ مل بیٹھے ہیں۔گلگت بلتستان کی عوام کسی بھی قسم کے غیر جمہوری عمل کو مسترد کرتی ہے۔جمہوریت پر اور عوامی منتخب کردہ حکومت پر شب خون مارنے کی سازش کو گلگت بلتستان کی عوام کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔گلگت بلتستان کے باشعور عوام اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور ایسا گھناؤنے عمل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد بچوں کا کھیل نہیں اور نہ ہی ان کے بس میں ہے۔گلگت بلتستان میں ڈویلپمنٹ کا کام شروع ہوچکا ہے،مختلف حلقوں میں ٹینڈرز سٹارٹ ہوچکے ہیں اور اب گلگت بلتستان کی ترقی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جس حال میں گلگت بلتستان کو چھوڑا تھا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ یہ چور وں کا ٹولہ ملک میں بھی ایک ہوگئے ہیں اور گلگت بلتستان میں بھی اکھٹے ہوگئے ہیں،حفیظ اور امجد جو ایک دوسروں کو تسلیم ہی نہیں کرتے تھے،گالم گلوچ کرتے تھے،ایک دوسروں پر مذہبی الزامات تک لگاتے تھے وہ آج کس منہ سے اکھٹے ہوکر پی ٹی آئی کے خلاف ہوگئے ہیں،عوام ان کے مکروہ چہرے اور مکرو فریب سمجھ چکے ہیں اور ایک دفعہ پھر عوامی عدالت سے مسترد ہوکر رہیں گے۔
مسترد شدہ پارٹیز عوامی حکومت کیخلاف سازشوں کے تانے بانے بن رہی ہیں،فتح اللہ خان
Leave a comment