لاہور(خبر نگار)وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو برطرف کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو ہٹائے جانے کی سمری کے دن پورے ہونے کے بعد آئین اور ضابطے کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو بطور گورنر پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک آئین کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے۔نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد عمر سرفراز چیمہ سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ گورنر ہاوس کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مزید نفری تعینات کر دی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر ہاوس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔