قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان اسلام آباد سنٹر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان اسلام آباد سنٹرکے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق یاداشت پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان اسلام آباد سنٹر کی جانب سے چیئرمین انجینئراحسان قاضی نے دستخط کیا۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انجینئرنگ آف انسٹیٹیویشن کا سب سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔جو گلگت بلتستان کے انجینئرز کو دو ر جدید کے تقاضوں کے مطابق پیشہ وارانہ صلاحتیں پیدا کرنے کے لیے تربیتی پروگرامز اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریگا۔یہ سنٹر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بنایاجائے گا۔یہ سنٹر جون کے آخری ہفتے سے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کریگا۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے زمہ داران نے اعادہ کیاکہ انجینئرز کی تربیت کے لیے ملکی وبین الاقوامی کورسز کاقیام عمل میں لایا جائے گا۔اور انجینئرز کے لیے اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کیاجائے گا۔یاد رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سنٹر کے قیام سے جدید انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے میں انجینئرز کو مد د حاصل ہوگی۔اس ضمن میں پہلے ہی مائینگ انجینئرنگ اور سول ٹیکنالوجی ڈگری پروگرام کا آغاز کیاگیاہے۔اور اگلے مرحلے میں انرجی اور ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی بی ایس پروگرام کا آغاز کیاجائے گا۔جس کا مقصد خطے میں انجینئرنگ کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان اسلام آباد سنٹر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
Leave a comment