حاجی غندل شاہ کی مسلم لیگ ن کیساتھ وفاداری
تحریر:انجینئر اظہار اللہ
مسلم لیگ نواز کے دیرینہ ورکر اور دیامر بھاشا ڈیم کے روز اول کے حمایتی،متوقع گورنر گلگت بلتستان حاجی غندل شاہ کے ساتھ بڑے عرصے بعد اسلام آباد میں میری تفصیلی ملاقات ہوئی۔یقیناً حاجی غندل شاہ پارٹی کے ساتھ بہت ہی مخلص ہیں اور انہوں نے اپنی تمام تر توانائی مسلم لیگ ن کے لیے صرف کی ہیں اور آج بھی پارٹی قیادت حاجی عندل شاہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ملاقات کے دوران حاجی غندل شاہ کے ساتھ مختلف پہلووں پر تفصیلی بحث بھی ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی اور پارٹی سے وفاداری کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔حاجی غندل شاہ نے مسلم لیگ ن کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مسلم لیگ ن کے لیے گراں قدر خدمات اور مخلصی کو مدنظر رکھتے ہوئے حاجی غندل شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرکے مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔حاجی غندل شاہ ایک ایماندار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی شرافت کے متعلق پورا گلگت بلتستان جانتا ہے کہ وہ نہایت کی شفیق قسم کے انسان ہیں۔
اب میں بات کرتا ہوں پارٹی سے وفاداری کے متعلق تو حاجی غندل شاہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ 40 سالوں سے وابستہ ہیں انہوں نے ان 40 سالوں میں پارٹی کیساتھ وفاداری کی ایک مثال قائم کر دی ہے اور حالات جتنے بھی مشکل آئے مگر یہ مرد مجاہد مسلم لیگ ن کیساتھ ڈٹ کر کھڑا رہا۔حاجی غندل شاہ نے پارٹی کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا اسی وجہ سے آج گلگت بلتستان کی عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کے ایک اشارے پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔حاجی غندل شاہ جی بی ایل اے 15 دیامیر 1 سے ٹکٹ ہولڈر بھی رہے ہیں اور کئی سال الیکشن لڑا لیکن اس بار اپنے بھتیجے انجینئر عبدالواجد کو موقع دیا اور اپنا مال و دولت اور پراپرٹی سب کچھ پارٹی کو مضبوط کرنے میں خرچ کیا۔حاجی غندل شاہ پی ایم ایل این دیامیر اینڈ استور ڈویژن کے صدر بھی ہے اور ایک ورکر کی حیثیت سے پارٹی کے لئے کام بھی کر رہے ہیں ان کی کاوشوں کے باعث بہت سے لوگ دوسری پارٹیوں سے دستبردار ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔حاجی غندل شاہ کی پارٹی کے لیے لازوال قربانیوں کے باوجود بھی انہیں اسمبلی میں جگہ نہیں ملی لیکن اس کے باوجود بھی یہ مرد مجاہد پورے پاکستان لیول پر الیکشن کے دنوں میں ہر امیدوار کی الیکشن مہم میں کمپین کرتا دیکھائی دیتا ہے بغیر کسی مطلب اور لالچ کے۔پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ ان کی وفاداری کی قسمیں تو پورا گلگت بلتستان بھی دیتا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دوسری پارٹیوں کے لوگ بھی حاجی غندل شاہ کی مسلم لیگ ن کیساتھ بے لوث محبت کی تعریف کرتے ہیں۔ میں بھی اگر آج پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہوں تو یہ بھی حاجی غندل شاہ کی مرہون محنت کی بدولت ہے اور ایسے بہت سارے نوجوان ہیں جن کو حاجی غندل شاہ نے کو شعور دیا اور نظریہ پر ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا۔ حاجی غندل شاہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے شروع سے پہلی صف میں کھڑے ہو کر اپنے پاکستانی ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے اور اس وقت حاجی غندل شاہ گلگت بلتستان کے گورنر شپ کے دور میں شامل ہیں۔حاجی غندل شاہ کی پارٹی کے لئے چالیس سالوں کی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اس بار گلگت بلتستان کا گورنر منتخب کرنا چاہیے تاکہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو سکے اور عوامی خدمت کو فروغ دیا جائے۔میاں برادران کے ساتھ حاجی غندل شاہ کے اچھے تعلقات ہے اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کے باعث میاں برادران ان کو قدر کی نگاہ سے بھی دیکھتے ہیں۔حاجی غندل شاہ کی شاہد خاقان عباسی سے بھی گہری دوستی ہے۔میاں برادران کو چاہیے کہ وہ حاجی غندل شاہ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں گورنر گلگت بلتستان کے عہدہ پر فائز کریں تاکہ گلگت بلتستان کی عوام کے مسائل حل ہو سکیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کا نام مزید روشن ہو ۔۔۔
حاجی غندل شاہ کی مسلم لیگ ن کیساتھ وفاداری
Leave a comment