بھمبر(روزنامہ ناگزیر)صدر سٹیزن فورم اقبال انقلابی نے 5 جنوری 2024 پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرزند بھمبروزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے سردارعبدالقیوم کےبعد پہلی بارکشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لئے عملی جدوجہد کا فیصلہ کیاہے۔کوٹلی میں ہونے والاجلسہ تاریخ ساز وتحریک آزادی کشمیر کے لئے موثرثابت ہو گا۔75 سالوں بعد بھی مقبوضہ کشمیرکے لوگ اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں۔آج دنیا بھر میں کشمیری کمیونٹی بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کامطالبہ کرتے ہیں۔