پہلی مرتبہ سکولوں میں دو کلو میٹر سے دور کی مسافت سے آنے والے بچوں کے لئے ٹرانسپورٹیشن وظیفہ شروع کیا ہے
محکمہ تعلیم کے تحت ایک ہزار افراد کو 42 مختلف مہارتوں میں ٹریننگ دی جارہی ہے، خالد خورشید کی گفتگو
گلگت(نمائندہ بانگ سحر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری تعلیم کی جانب سے ”وزیر اعلیٰ خصوصی اقدامات“ پر عملدرآمد کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 60 کروڑ سے زیادہ مالیت کے انقلابی اصلاحاتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ پہلی مرتبہ سکولوں میں دو کلو میٹر سے دور سے آنے والے 6thسے میٹرک تک بچے اور بچیوں کیلئے ٹرانسپورٹیشن وظیفہ شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 20ہزار طلباء و طالبات اس وظیفے سے استعفادہ حاصل کریں گے۔حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے سکولوں کے انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہونے والے طالب علموں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ تعلیم سب کیلئے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ جون میں 20ہزار طلباء و طالبات کو ٹرانسپورٹیشن وظیفہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں ماڈل ای سی ڈی کے قیام کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ حکومت کے اس خصوصی اقدام کی وجہ سے بنیادی نظام تعلیم میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تحت صوبے کے ایک ہزار افراد کو 42مختلف مہارتوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ دی جارہی ہے۔ مستقبل میں یہ ہنر مند افراد معاشرے کے کارآمد شہری ثابت ہوں گے۔
60 کروڈ کی لاگت سے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائے ہیں، وزیر اعلیٰ
Leave a comment