سروس ڈیلوری کو بہتربنانے اور محکموں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے 4ہزار آسامیوں کے تخلیق کی منظوری لی گئی، 20مئی تک ضلعی ہیڈکوارٹرز کے ہسپتالوں کو فعال کیا جائے
مستقبل میں ڈونرز کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے گلگت بلتستان سپورٹ گروپ بنایا جائیگا، حکومت گلگت بلتستان نیا لوکل گورنمنٹ کا نظام متعارف کرائے گی، اجلاس سے خطاب
گلگت(نمائندہ بانگ سحر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں نئے اصلاحات اور پالیسیز بنانے کیلئے سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ بین الاقوامی ادارے گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت بین الاقوامی اداروں کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات ناگزیر ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں ماہرین کی سربراہی میں پالیسیز بنارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سوشل پروٹیکشن پالیسی کو آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ مستقبل میں ڈونرز کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے گلگت بلتستان سپورٹ گروپ بنایا جائے گا۔ حکومت گلگت بلتستان ایسا لوکل گورنمنٹ کا نظام متعارف کرائے گی جس کے تحت حقیقی معنوں میں اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاسکے گا۔ دیہاتوں کی سطح پر مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے گا جس سے دیہی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔عوام خوشحال ہوں گے اور معیار زندگی بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری بلدیات اور سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کے سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ 17 مئی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے آسامیوں کی تخلیق اور تقسیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سروس ڈیلوری کو بہتربنانے اور محکموں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے 4ہزار آسامیوں کے تخلیق کی منظوری لی گئی ہے۔ محکمہ صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے فوری طور پر محکمہ خزانہ اور پلاننگ کے تعاون سے این آئی ایس کے اجراء کو یقینی بناتے ہوئے اپنے محکموں میں نئے تخلیق شدہ آسامیوں میں بھرتیوں کے عمل کو شروع کریں۔ تخلیق شدہ آسامیوں میں بھرتیوں کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ کالجوں میں لیکچرارز کی آسامیوں کی کمی دور کرنے کیلئے سپیشل پے سکیل کے تحت لیکچرارز کی آسامیاں تخلیق کرنے کیلئے کارروائی کو مکمل کریں۔ صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ 20مئی تک تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کے ہسپتالوں کو فعال کیا جائے۔ حکومت نے محکمے کی سفارش پر تمام درکار وسائل فراہم کئے ہیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ خزانہ کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکریٹریز محصولات کے حوالے سے متعین اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ محصولات کے حوالے سے متعین اہداف کے حصول کیلئے تمام محکموں کا جائزہ اجلاس طلب کریں۔
4ہز ار بھرتیاں فوری شروع کی جائیں، وزیر اعلیٰ کی ہدایت
Leave a comment