عوام اپنے بنیادی مسائل کے حل کے سکیموں پر عملدرآمد کیلئے سراپا احتجاج ہیں ،مسلم لیگ (ن) سکارکوئی کے عوام کی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے،سابق وزیراعلی
گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت سمیت پورے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کو بریک لگ چکے ہیں عوام تنگ آمد جنگ آمد کے مصداق اپنے بنیادی مسائل کے حل کے سکیموں پر عملدرآمد کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔کنوداس تا سکارکوئی روڈ کی توسیع اور میٹلنگ کیلئے 13 کروڈ روپے مالیت کی سکیم سابق حکومت کی دی ہوئی ہے سکیم منظور ہوکے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ایک سال کے عرصے تک اس اہم عوامی پروجیکٹ پر عملدرآمد نہ ہونا اس سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔مسلم لیگ (ن) سکارکوئی کے عوام کی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور مسلم لیگ (ن) اس عوامی احتجاج میں بھرپور شرکت کریگی اور عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کریگی۔انہوں نے کہا کہ سکارکوئی روڈ کی حالت انتہائی خراب ہوچکا ہے۔ عوام روزانہ زہنی ازیت کا شکار ہورہے ہیں۔عوام پچھلے 6 ماہ سے اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتے آرہے ہیں لیکن نااہل حکومت مسلسل نظر انداز کررہی ہیں۔ عوام کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کونوداس اور سکارکوئی کے عوام کے صاف پانی کے دیرینہ مطالبے کو حل کرنے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کا صاف پانی پروجیکٹ دیا۔سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور سکارکوئی کو گلگت بائی پاس کا حصہ بناکر گلگت بائی پاس روڈ کو گلگت چترال روڈ سے منسلک کرنے کیلئے جدید آرسی سی پل کا پروجیکٹ دیا۔اس اہم پروجیکٹ سے سکار کوئی کے عوام سمیت پورے گلگت کے عوام کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم عوامی پروجیکٹ پر بھی پچھلے 18 ماہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہاہے۔سکیم منظور ہونے باوجود عملدرآمد میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ ان کی اس نااہلی کے بدولت اس اہم پروجیکٹ کی مالیت میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی پروجیکٹ گلگت بلتستان میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔ترقی عملاً رک چکی ہے جس کی وجہ سے بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے عوام اپنے بنیادی مسائلِ کے حل کے سکیموں پر عملدرآمد کیلئے سراپا احتجاج ہیں اور اس نا اہل حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔اب وقت آچکا ہے کہ عوامی طاقت سے عوام اپنے مسائل حل کرواکے دم لینگے۔
گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کو بریک لگ چکے ہیں،حافظ حفیظ الرحمن
Leave a comment