چیف سیکریٹری نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں اسٹینڈ بائی رکھنے کی بھی ہدایت
گلگت(نامہ نگار)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اگلے چند دنوں میں سخت گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔جس کے پیش نظر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان،تینوں ڈویژنز کے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آمدہ گرمی کی شدید لہر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں تمام سکولوں میں آگاہی سیمینار منعقد کرائے جائیں اور ہیٹ اسٹروک کی صورت میں فوری طور پر طبی علاج کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔تمام کمشنرز کو کسی کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں اسٹینڈ بائی رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم ایکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک کی صورت میں عام لوگوں میں آگاہی کے مواد،ریلیف اور طبی علاج کے بارے میں ایس ایم ایس سروس،سوشل میڈیا پیغامات،کیبل آپریٹرز و دیگر میڈیم کے زریعے عوام میں شعوری مہم کو یقینی بنائیں اور ساتھ ساتھ جی بی ڈی ایم اے روانہ کی بنیاد پر اپنے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کے زریعے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اپڈیٹ رکھیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چلاس شہر اور دیگر گرمی کی لہر کے شکار علاقوں میں پینے کا پانی اور خصوصی کولنگ اسٹیشنوں کے سیٹ اپ کو بھی یقینی بنائیں۔
گلگت بلتستان میں اگلے چند دنوں میں سخت گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان
Leave a comment