تمام اضلاع میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ پولیس اور محکمہ ایڈمنسٹریشن کی ٹیمیں تشکیل دیئے جائیں گے
صوبائی سطح پر آپریشن کی نگرانی صوبائی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کریں گے،چیف سیکریٹری کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
گلگت(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ویژن کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں غیر قانونی وچوری کی گاڑیاں،فینسی نمبر پلیٹس،غیر نمونہ نمبر پلیٹس،بغیر رجسٹریشن و بغیر انڈیکشن گاڑیوں اور ٹیکس نادہندہگان کیخلاف اجلاس میں اہم فیصلے۔اجلاس میں تمام اضلاع میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ پولیس اور محکمہ ایڈمنسٹریشن کی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ۔ڈویژنل سطح پر ان ٹیموں کی نگرانی کمشنرز،ڈی آئی جیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کریں گے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سطح پر آپریشن کی نگرانی صوبائی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کریں گے اور ہفتہ وار رپورٹ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں غیر قانونی وچوری کی گاڑیاں،فینسی نمبر پلیٹس،غیر نمونہ نمبر پلیٹس،بغیر رجسٹریشن و بغیر انڈیکشن گاڑیوں اور ٹیکس نادہندہگان کیخلاف اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ پولیس اور محکمہ ایڈمنسٹریشن کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پر ان ٹیموں کی نگرانی کمشنرز،ڈی آئی جیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کریں گے، اور صوبائی سطح پر آپریشن کی نگرانی صوبائی سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کریں گے اور آپریشن سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو پیش کی جائے گی۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان منصور عالم،اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران شرکت کی۔
گلگت،غیر قانونی وچوری کی گاڑیاں، بغیر رجسٹریشن اور ٹیکس نادہندہگان کیخلاف اہم فیصلے
Leave a comment