کویت(مانیٹرنگ ڈیسک)کویتی کمپنیوں نے پاکستان میں 75 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کامنصوبہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کاکہنا ہے کہ کویتی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں ایک ہائیڈروجن پلانٹ اور 2 اسمارٹ شہروں کی تجویز بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کا پیکج دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل کی موخر ادائیگیوں کا پیکج دو گنا کر دیا گیا، جس کے تحت تیل کی سہولت 1.2ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.4ارب ڈالر کی جا رہی ہے۔حکومتی ذرائع کا دعوی ہے کہ تین ارب ڈالر خزانے جون 2023 تک واپس نہ لینے کی سعودی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، تین ارب ڈالر سعودی حکومت نے دسمبر 2021میں اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔اس کے علاوہ اضافی دو ارب ڈالر کی رقم یا سکوک کی شکل میں بھی دیے جانے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے