گلگت(نامہ نگار)ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(GBDDWP) کا رواں مالی سال کا آٹھواں اجلاس،4ارب 25 کروڑ 43 لاکھ روپے مالیت کے حامل 32 اسکیموں کی منظوری،ان منصوبوں میں تین ارب تیرہ کروڑ روپے لاگت سےذرائع مواصلات اور پینے کے صاف پانی کے 23 منصوبے شامل،توانائی کے شعبے کی 23 کروڑ 47 لاکھ مالیت کے دو منصوبے،صحت کے شعبے کی تقریباً 30 کروڑ روپے کی مالیت کے دو منصوبے،زراعت، کھیل اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ایک ایک منصوبے شامل ہیں،رواں مالی سال کے دوران محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے ریکارڈ 6 سو منصوبوں کی منظوری دی ہے جنھیں چئیر مین ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(GBDDWP) کا رواں مالی سال کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رواں ترقیاتی پروگرام میں شامل اسکیموں کی منظوری کے لیے غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں 4ارب 25 کروڑ 43 لاکھ روپے مالیت کے حامل 32 اسکیموں کی منظوری دے دی، ان اسکیموں میں ذرائع مواصلات اور پینے کے صاف پانی کے 23 منصوبے شامل تھے، جن کی لاگت تین ارب تیرہ کروڑ روپے بنتی ہے۔اس کے علاوہ توانائی کے شعبے کی 23 کروڑ 47 لاکھ مالیت کے دو منصوبے،صحت کے شعبے کی تقریباً 30 کروڑ روپے کی مالیت کے دو منصوبے، زراعت، کھیل اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ایک منصوبہ شامل تھا۔اجلاس میں چیئرمین ڈی ڈبلیو پی نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان (پی اینڈ ڈی)کی کارکردگی کو خوب سراہا جس نے رواں مالی سال کے صرف چھ مہینوں میں 28 DWP میٹنگز کا انعقاد کرتے ھوے ریکارڈ 600 سے زائد منصوبوں کی منظورہ دی ھے، جن پر اب باقاعدہ عمل درآمد جاری ہے۔