ڈپٹی کمشنر کا اچانک بڈلف لائبریری کا دورہ، تما م سٹاف کو وقت کی پابندی اور حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات
گلگت(جنرل رپورٹر)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے اچانک بڈلف لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سٹاف کے حاضری کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے لائبریری میں موجود طلبہ و طالبات سے مسائل دریافت کیے جس پرطلبہ و طالبات نے ڈپٹی کمشنر گلگت سے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات شروع ہونے والے ہیں جس پر لائبریری کو مغرب پر کھلا رکھنے کیلئے اپیل کی جس پرڈپٹی کمشنر گلگت نے لائبریری کے حوالے سے طلبا کو یقین دہانی کرائی اور لائبریری کے انچارچ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے امتحانات ختم ہونے تک لائبریری کے اوقات کو مذید بڑھانے کے احکامات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بڈلف لائبریری کو جدید تقاضوں پر استاور کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے تما م سٹاف کو وقت کی پابندی اور حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا اچانک بڈلف لائبریری کا دورہ

Leave a comment