چیف سیکرٹری نے جیل میں قیدیوں کے لئے قائم لائبریری کا افتتاح کیا،محکمہ سیاحت کی جانب سے قیدیوں میں سپورٹس کا سامان تقسیم کیا
بیرکس میں وال پنکھوں کی جگہ سیلنگ پنکھے نصب کئے جائیں،سینٹرل جیل کا وقتاً فوقتاً وزٹ کیا جائیگا، چیف سیکرٹری محی الدین احمد وانی
گلگت(بانگ سحر نیوز)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا سینٹرل جیل مناور گلگت کا گزشتہ دورے میں دی گئی ہدایت پر عملدرآمد کے حوالے دوبارہ دورہ،گزشتہ دورے میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر قیدیوں کیلئے قائم لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔محکمہ سیاحت کی جانب سے دیئے گئے کھیلوں کا سامان بھی قیدیوں میں تقسیم کیئے گئے۔چیف سیکریٹری نے قیدیوں کے ملاقاتیوں کی جگہ پر جالی کی جگہ لگائے گئے شیشیوں کا بھی معائنہ کیا۔گزشتہ دورے میں دی گئی ہدایات ہر عمل کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کی بہتر صحت کی سہولیات کے پیش نظر میڈیکل کیمپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،جہاں ہر دوائی و دیگر طبی سہولیات بہم پہنچائیں جارہی ہے۔اپنے دوروے کے موقع پر چیف سیکریٹری نے اپنی ہدایات کی روشنی میں بیرکس میں وال پنکھوں کی جگہ سیلنگ پنکھوں کے تنصیب کا بھی معائنہ کیا۔صفائی کے نظام و دیگر سہولیات پر چیف سیکریٹری نے اطمینان کا اظہار کیا۔سینٹرل جیل میں قائم سلائی سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔اس دوران بیرکس اور دیگر مقامات کی صفائی کے انتظامات،ہیلتھ کی سہولیات اور لائبریری کے قیام سے متعلق دی گئی بریفنگ کے بعد چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت دیں کہ جیل میں موجود قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔یاد رہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے رواں ماہ کے 7 تاریخ کو سینٹرل جیل مناور کا دورہ کیا تھا جہاں قیدیوں نے ملاقات کے دوران انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا،اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوبارہ دورے کے موقع پر ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اپنے دوبارہ دورے کے دوران ہدایات پر عملدرآمد پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً مزید دورے بھی کریں گے اور سینٹرل جیل کا مکمل جائزہ بھی لگایا جائے گا۔
چیف سیکرٹری کا سینٹرل جیل مناور کا دورہ،قیدیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
Leave a comment