چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت شہزادہ محی الدین طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے
تین دفعہ ایم این اے، نواز شریف گورنمنٹ میں وزیر مملکت برائے سیاحت، نگران حکومت میں صوبائی وزیر رہ چکے ہیں
عمر 75 سال تھی ان کا نماز جنازہ جمعرات کی صبح 10بجے ان کے آبائی گاؤں سیردور دروش میں ادا کی جائے گی
چترال ( نذیر حسین شاہ) چترال کے بابائے سیاست اور چالیس سال تک مختلف منتخب عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیت شہزادہ محی الدین طویل علالت کے بعد تقریباً 75سال کی عمرمیں بدھ کے روز اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ وہ سابق ضلع مستوج کے ڈپٹی کمشنر رہنے کے بعد 1983ء میں چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل، 1985ء میں ایم این اے منتخب ہونے کے بعد تین دفعہ ایم این اے، نواز شریف گورنمنٹ میں وزیر مملکت برائے سیاحت، نگران حکومت میں صوبائی وزیر، دو دفعہ چیرمین ضلع کونسل اور ایک مرتبہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے تھے۔ آپ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور نومنتخب چیرمین تحصیل دروش شہزادہ خالد پرویز کے والد گرامی تھے۔ ان کا نماز جنازہ جمعرات کی صبح 10بجے ان کے آبائی گاؤں سیردور دروش میں ادا کی جائے گی۔
چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت شہزادہ محی الدین طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے
Leave a comment