جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)
کدھرگئے20 لاکھ افراد؟پنجاب میں 500افراد بھی نہیں نکلے، خیبرپختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پرکان نہیں دھرے
لاہور(اسپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کل ملا کر500افراد بھی نہیں نکلے۔مریم نواز نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ لگتا ہے خیبرپختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پرکان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ بھی روک لیا۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کدھرگئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب میں کل ملا کر500 افراد بھی نہیں نکلے۔ کارکن تپتی سڑکوں پرخوار اورموصوف ہیلی کاپٹرپرسواریہ بری بات ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں ریاست پاکستان پردہشتگردی کا حملہ ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دو دن سے محفوظ راستے کی تلاش میں تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینئر صحافی طلعت حسین کے ٹوئٹ پر مریم نواز نے جواب دیا اور اْن کی بات کو درست قرار دیا۔ٹوئٹ میں سینئر صحافی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 3 بڑے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود حکومت سے بات کرکے دھرنے کو عام احتجاج میں بدلنے کی تجویز لے کرآئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نواز شریف کی ہدایت کا انتظار تھا، اس سے پہلے فواد چوہدری اور اسد قیصر نے انتخاب کی کوئی سی بھی تاریخ دے کر مارچ سے نکلنے کی تجویز دی۔سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تجویز کو رد کردیا، یہ رابطے نیوٹرل نے عمران خان کے کہنے پر کروائے۔مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر جواب دیا اور کہا کہ یہ درست ہے، دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ سیف ایگزٹ کی تلاش میں تھے۔انہوں نے کہاکہ جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئے۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے کسی بھی نوعیت کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
پی ٹی آئی دو دن سے محفوظ راستے کی تلاش میں تھی، مریم نواز
Leave a comment