فنانس ڈویژن نے پاسکو کو محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو مئی کے مہینے کیلئے 7 ہزار 2 سو میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کیلئے ہدایات دے دی تھی، پاسکو حکومت گلگت بلتستان کو 50 فیصد مقامی گندم اور 50 فیصد درآمدی گندم فراہم کرے گا
وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی ذاتی کوششوں سے وفاق کی جانب سے مطلوبہ کوٹہ بحال کردیا گیا ہے، سیکریٹری خوراک جی بی کا منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی اسلام آباد کو مزید ایک لاکھ گندم کی بوریوں کی ترسیل کیلئے خط ارسال، امپورٹڈ گندم کے بجائے مقامی گندم کی فراہمی کیلئے استدعا
گلگت(نمائندہ بانگ سحر)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کوٹہ بحال کردیا۔90 ہزار بوریوں پر مشتمل گندم کے کوٹے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی،گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گندم کا اجراء کردیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری خزانہ نے حکومت گلگت بلتستان کو مئی اور جون 2022 کیلئے 90 ہزار گندم کی بوریوں کی منظوری دیدی۔واضح رہے کہ فنانس ڈویژن نے پہلے ہی پاسکو کو گندم کے اجراء کا اختیار دے دیا ہے،یاد رہے کہ فنانس ڈویژن نے پاسکو کو محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو مئی کے مہینے کیلئے 7 ہزار 2 سو میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کیلئے ہدایات دے دی تھی،وفاق کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پاسکو حکومت گلگت بلتستان کو 50 فیصد مقامی گندم اور 50 فیصد درآمدی گندم فراہم کرے گا۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ذاتی کوششوں اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے مطلوبہ کوٹہ بحال کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیکریٹری محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی اسلام آباد کو مزید ایک لاکھ گندم کی بوریوں کی ترسیل کیلئے باقاعدہ خط ارسال کیا ہے،اور خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امپورٹڈ گندم کے بجائے مقامی گندم کی فراہمی کیلئے استدعا کی ہے۔
وفاقی حکومت نے 90 ہزار بوریوں پر مشتمل گندم کوٹے کی باقاعدہ منظوری دیدی
Leave a comment