خالد خورشید کا صحافی شبیر حسین مرحوم کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ،بیٹے کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار ، شبیر مرحوم وفاق میں گلگت بلتستان کی مظبوط اور موثر آواز تھے ان کا خلاء ہمیشہ رہے گا،وزیر اعلی گلگت بلتستان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی سنئیر صحافی و صدر گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد شبیر حسین مرحوم کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت کی. صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کے مطابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے شبیر حسین مرحوم کے اہل خانہ کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مالی امداد فراہم کرنے کے احکامات بھی دیئے تاکہ اہل خانہ بہتر اور پرسکون زندگی گزرا سکیں.انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی میٹنگ کے دوران شبیر حسین کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا. وزیر زراعت کے مطابق وزیر اعلیٰ نے شبیر حسین کے والد سے بات کرتے ہوئے برملا کہا کہ شبیر مرحوم وفاق میں گلگت بلتستان کی مظبوط اور موثر آواز تھے ان کا خلاء ہمیشہ رہے گا. شبیرحسین مرحوم نے چلینجز کے باوجود جس طرح اپنی محنت اور لگن سے وفاقی دارالحکومت میں ایک منفرد اور اعلیٰ مقام حاصل کیا ایک بڑے ادارے میں اپنا اعلی مقام بنایا جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے، مرحوم شبیرحسین نے ہمیشہ ملکی ایوان بالا اور ایوان زیریں میں گلگت بلتستان کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اہم امور سے متعلق آگاہی فراہم کی اور مختلف مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ مشورے بھی دئے،شبیرحسین مرحوم نے گلگت بلتستان میں موسمی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی پر کام کیا اور اعلی اداروں سمیت زمہ داران کو حقائق سے روشناس کرایا اسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ شبیر حسین گلگت بلتستان کا سرمایہ اور اثاثہ تھے ان کی ناگہانی موت سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورا گلگت بلتستان اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہوا.
وزیر اعلی گلگت بلتستان کا صحافی شبیر حسین مرحوم کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان
Leave a comment