وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران سول سیکریٹریٹ، ڈپٹی کمشنر آفس،تحصیل آفس، پی ایچ کیو ہسپتال و دیگر میں ستر فیصد ملازمین غیر حاضر پائے گئے
صحت کارڈ کے استعمال کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے،غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے، خالد خورشید
گلگت(بانگ سحر نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بغیر پروٹوکول کے سول سیکریٹریٹ، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت، تحصیل آفس گلگت، پی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال گلگت کا دورہ کیا۔ تحصیل آفس گلگت میں 70 فیصد سٹاف کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر حاضر سٹاف کے ایک ماہ کی تنخواہ روکیں اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ تحصیل آفس آنے والے سائلین کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے اقدامات کریں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری صحت کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت اور سٹی ہسپتال گلگت دورے کے موقع پر سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اور مسائل دریافت کئے۔ پی ایچ کیو ہسپتال دورے کے موقع پر ڈائیلسسز مشینوں کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ نئے ڈائیلسسز مشینوں کی خریداری کی جائے۔ مریضو ں کو ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی فری کرنے کیلئے سیکریٹری صحت سفارشات تیار کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ہیلتھ کارڈ فیسلٹیشن سنٹرز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ہیلتھ کارڈ سے استعفادہ حاصل کرنے والے مریضوں سے بھی گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا تحفہ ہے۔ صحت کارڈ کے استعمال کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کریں تاکہ عوام کو صحت کارڈ کے استعمال اور افادیت کے بارے میں معلومات حاصل ہوں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا بغیر پروٹوکول سرکاری دفاتر کا دورہ، غیرحاضر ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم
Leave a comment