وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مکمل بے اختیار ہو چکے ہیں،سعدیہ دانش
وفاق میں پی ٹی آئی کی کہانی ختم ہونے کے بعد صوبائی حکومت بھی حواس باختہ ہو چکی ہیں
عمران نیازی کرسی چھن جانے پر ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا رہا ہے،صوبائی سکریٹری اطلاعات پی پی پی و رکن گلگت بلتستان اسمبلی
گلگت (پ۔ر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات و رکن گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر کرسی چھن جانے کا خوف طاری ہو چکا ہے۔ وفاق میں حکومت کے خاتمے کے بعد وزیر اعلیٰ مکمل طور پر بے اختیار ہو چکے ہیں اور صرف اخباری بیانات کی حد تک محدود ہو چکے ہیں اس لئے دھونس دھمکیوں تک آئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح وفاق میں پونے چار سالوں میں تحریک انصاف کی کارکردگی صفر رہی اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی انکی کارکردگی صفر ہے۔ جب سے وفاق میں تحریک انصاف کی کہانی ختم ہوئی ہے گلگت بلتستان حکومت بھی حواس باختہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کب سے شہداء کی جماعت ہو گئی جنہوں نے آج تک انگلی بھی نہیں کٹائی یہ تو کوشش کے باوجود سیاسی شہید بھی نہیں ہو سکے ان کے قائدین نے تو جہاں شہید ہونا تھا وہاں سے ہتھیار ڈال کر بھاگے تھے۔ شہیدوں کی جماعت تو وہ ہے جن کے قائد نے پھانسی کا پھندا تو قبول کیا لیکن ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکے جنہوں نے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر ڈٹے رہے۔ محترمہ شہید بینظیر بھٹو تمام تر دھمکیوں کے باوجود اپنے عوام کی خاطر اس ملک میں واپس آئیں اور جام شہادت نوش فرمایا۔ اور بی بی کی شہادت کے بعد باوجود بھی صدر آصف علی زرداری نے ملک تباہی سے بچایا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا لیکن آج عمران نیازی اپنی کرسی کے چھن جانے پر ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا رہا ہے اور اداروں کے خلاف باقاعدہ کمپین کر رہا ہے جو ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مکمل بے اختیار ہو چکے ہیں،سعدیہ دانش
Leave a comment