جنگلات کٹاؤ اور سمگلنگ میں ملوث درجن کے قریب ملزمان کو فارسٹ مجسٹریٹ کے روبر پیش کیا گیا ،فارسٹ گارڑز اور بیٹ گارڑز کو جنگل کی نگرانی مذید سخت کرنے کی ہدایت، کارروائی پر خراج تحسین
نگر(اقبال راجوا) دبنگ ڈٰ ایف او نگر محمد اکرام کی جنگل کٹاؤمافیا کیخلاف قانونی کارروائی ہزاروں روپے جرمانہ اور قید کی سزائیں۔ ملزمان کو فارسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں شنوائی کے بعد جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ فارسٹ گارڑز اور بیٹ گارڑز کو جنگل کی نگرانی مذید سخت کرنے کی ہدایت ملزمان کے خلاف کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ تمام مجرموں کا تعلق جنگلات سے متصل علاقہ چھپروٹ سے ہے۔ ایک لڑکے حیدرعباس ولد امیرحمزہ ساکن چھپروٹ کو عدم ثبوت پر بری کردیا تا ہم آئندہ جنگل کی طرف نہ جانے کی اسٹامپ پیپر پر لکھ کر یقین دہانی کرانے کی ھدایت پر رہا کردیا گیا۔ علاقیمیں سماجی خدمات انجام دینے والے تنظیمات کے صدور کی جانب سے ڈی ایف اورنگر کی جنگل مافیا کیخلاف قانونی کاروائی پر DFO نگرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ آج ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر میں محکمہ جنگلات کے ضلعی دفترمیں چھلت چھپروٹ جنگلات میں کائل صنوبر اور دیگر قیمتی جنگلات کے کٹاؤ اور سمگلنگ میں ملوث ایک درجن کے قریب ملزمان کو فارسٹ مجسٹریٹ DFOنگر محمد اکرام کے روبرو تمام گواہوں اور ثبوتوں کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ ایک ملزم سمن تعمیل نہ کرنے کی بنیاد پر مفرور قرار دے کر ضلعی پولس کو کیس حوالے کیا گیا ہے۔ باقی تمام ملزمان کو اپنے مقدمات کی فائل کے ساتھ ٹرائل میں پیش کیا گیا۔در ایں اثناء رینج فارسٹ آفیسر شاھدحسین اور سینئیر فارسٹ گارڑعلی رضا نے ملزمان اقرار جرم کے حوالے سے سوالات اور ملزمان سے سوال جواب کیا۔ ایک ملزم مسمی حیدر عباس ولد امیرحمزہ کے علاوہ باقی تمام ملزمان نے اقبال جرم کیا۔ جس پر فارسٹ مجسٹریٹ نے بھاری جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو 5دنوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت مذید ایک مہینہ قید کی سزا سنائی۔ جبکہ مجرموں سے برآمد کی گئی قیمتی لکڑی محکمہ جنگلات کی سپردگی میں محفوظ رکھنے اور بہت جلد سرعام نیلام کرنے کا بھی اعلان کیا۔ جنگل مافیا کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی اور سزائیں دینے پر چھلت چھپروٹ کے عمائدین اور سماجی ترقی کیلئے کامکرنے والے تنظیمات کے عہدیداران نے دبنگ ڈی ایف او نگر محمد اکرام کی کارکردگی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نگر کمیونیٹی نے DFOنگر محمد اکرام کی جنگلات میں اضافے کے لئے کئے گئے تاریخی اقدامات اور جنگل کٹاؤ مافیا کے خلاف آج کی قانونی کارروائی پر DFOنگر محمد اکرام کو ارتغرل اور دبنگ افسر کا خطاب دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ چھلت چھپروٹ جنگلات گلگت بلتستان میں 5ویں بڑے جنگلات ہیں جبکہ نگر اور ہنزہ میں سب سے بڑے جنگلات ہیں جہاں دیامر کی جنگلات کے بعد جنگلی بادام اور چلغوزہ بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔
نگر،جنگل کٹاؤمافیا کیخلاف قانونی کارروائی ہزاروں روپے جرمانہ اور قید کی سزائیں
Leave a comment