لاہور (خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟۔مریم نواز نے کہا کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔علاوہ ازیں عمران خان کی ایک ٹوئٹ کے جواب میں مریم نے لکھا کہ سب تمھارا کیا دھرا ہے، لوگوں کو بے وقوف مت سمجھو، 4 سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو، پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال میں پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو، سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔