اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ کے بیان پرجواب دیتے ہوئے کہا ہیکہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے، چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لے جاتے لے جاتے موت کی دہلیز پر لے گیا، عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں، صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔خیال رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ ملک میں دو وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ دو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 وزیر پیٹرولیم خرم دستگیراور شاہد خاقان عباسی ہیں۔