قمر الزماں کائرہ کی سیاسی بصیرت اور انکی ایمانداری کی ان کے دشمن بھی معترف ہیں،سعدیہ دانش
گلگت (پ۔ر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات و رکن اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ قمر الزماں کائرہ کی سیاسی بصیرت اور انکی ایمانداری کی ان کے دشمن بھی معترف ہیں لیکن وزیر خوراک کی طرف سے ان پر تنقید صرف سیاسی عناد اور تنقید برائے تنقید کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ وفاق میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد صوبائی وزراء کو اپنی حکومت ڈگمگاتی ہوئی نظر آرہی ہے اس لئے بوکھلاہٹ میں بیانات دے رہے ہیں ان کو اپنی کرسی بھی کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے جس طرح وفاق میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار کے سیلیکٹڈ کو مسلط کیا گیا تھا اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی عوامی مینڈیٹ کو روندا گیا سیلیکٹڈ راج کا وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی خاتمہ ہو گا۔ قمر الزماں کائرہ نے گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر 2009 کے تحت موجودہ صوبائی نظام کی تیاری اور نفاذ کے لئے جو اہم کردار ادا کیا وہ پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان کے عوام سے محبت اور ہمدردی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے اور گلگت بلتستان کے عوام اس تاریخی اقدام کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ سابق وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی طرف سے الیکشنز میں عوام کو ووٹ کے بدلے پیسے اور سکیموں کا لالچ دینے اور جھوٹے اعلانات کے بعد گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہونے پر تنقید کرنے کی بجائے گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی اور ان کی آواز بننے والے قمر الزمان کائرہ کو حدف تنقید کا نشانہ بنانا غیر سیاسی عمل ہے۔ جن کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں وہ محض غیر منطقی تنقید کے ذریعے اپنے آپ کو میڈیا میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے سیاسی بصیرت اور جمہوری طریقے سے وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اب بہت جلد گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قمر الزماں کائرہ کو تسلیم نہ کرنے کی باتیں کرنے والوں کے قائد نیازی نے بھی عدم اعتماد کو تسلیم نہیں کرنے کی کوشش کی تھی مگر انہیں میدان چھوڑ کر بھاگنا پڑا وہی ان کا بھی انجام ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اور سابق وزیر گنڈا پور جو کرپشن اور لوٹ مار مچا رکھی تھی اب قمر الزماں کائرہ کے آنے کے بعد ان کا حقہ پانی بند ہو چکا ہے اس لئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر انکے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ قمر الزماں کائرہ قومی سطح کے انتہائی سنجیدہ اور قابل شخصیت ہیں اور یہ بات انکے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں۔ وزراء آئے روز جتنی میٹنگز کریں سیلفیاں شیر کریں لیکن اندر سے ان کی پارٹی اور حکومت جس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس سے سب واقف ہیں اب وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عدم اعتماد کے ذریعے عوامی حکومت کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔
قمر الزماں کائرہ کی سیاسی بصیرت اور انکی ایمانداری کی ان کے دشمن بھی معترف ہیں،سعدیہ دانش

Leave a comment