پاکستان کے عوام نے عمران خان کی قیادت میں خود مختار پاکستان کیلئے جدوجہد کا اغازکیا ہے، پاکستان کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرص ہے،سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت
یاسین (معراج علی شاہ)سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن راجہ جہانزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر گلگت بلتستان سے لاکھوں کی تعداد میں عوام و پارٹی کارکنان اسلام کا رخ کرینگے۔ غذر،ہنزہ،نگراور یاسین سے ہزاروں لوگوں پر مشتمل قافلے اسلام اباد پہنچ جائینگے۔انہوں نے کہا ہے ہے پاکستان کے عوام نے عمران خان کی قیادت میں خود مختار پاکستان کیلئے جدوجہد کا اغازکیا ہے۔عمران خان نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرہ حق بلند کیا ہے۔پاکستانی عوام کے امنگوں کے برخلاف اس برامد شدہ جعلی حکومت کے خلاف خودمختار پاکستان کیلئے ہونے والی اس عظیم جدوجہد کا حصہ بنا اور اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرص ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اسلام آباد جلسے میں برپور شرکت کرنے کی اپیل کیا ہے۔
عمران خان کی کال پر گلگت بلتستان سے لاکھوں لوگ اسلام آبادکا رخ کرینگے، راجہ جہانزیب
Leave a comment