عوام نے فسادی جتھہ کو مسترد کر دیا، ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی، تمام جھوٹا پراپیگنڈا ہے،وزیرداخلہ
عمران خان سپریم کورٹ سے بیان کی،طے شدہ جگہ کے بجائے ڈی چوک جانے کا اعلان کیا،بیان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ داخلہ راناثنااللہ نے چیلنج دیا ہے کہ عمران خان صرف چھ لاکھ لوگ اسلام آباد لے آئیں تو اسمبلیاں تحلیل اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیں گے، عوام نے فسادی، فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے،پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپیگنڈا ہے، میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ ساری رات میں نے خود سکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے۔ عوام نے فسادی، فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سٹیشن جلائے گئے، درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلا کرتا رہا۔ ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتا رہا۔ ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپیگنڈا ہے۔ رینجر اور پولیس کے اٹھارہ اہلکار شدید زخمی ہیں۔اسلام آباد پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان و مال کا فریضہ اسی طرح انجام دیتے رہیں گے۔ میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کے لئے واضح احکامات دے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے نکال باہر کر دیا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش و رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو آنسو گیس سے کنٹرول کیا۔قبل ازیں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پھریہ طے ہوجائے گا جو 6 لاکھ افراد اسلام آباد لیآئے، اسے الیکشن کی تاریخ دے دیں، عمران خان 6 دن میں تیاری کریں اور 6 لاکھ لوگ لیکرآئیں، عمران خان یقین دہانی کر ائیں کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کے سہارا کے بغیر لوگ لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ کرانا چاہتے ہیں، عمران خان ہمیں بلیک کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں، مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے۔
عمران خان چھ لاکھ لوگ اسلام آباد لے آئیں اسمبلیاں تحلیل کردینگے،رانا ثنا ء اللہ
Leave a comment