مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109 کے تحت درج کیا گیا
اسلام آباد(بانگ سحر نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان،شیخ رشید اور فواد چوہدری سمیت 150افراد کیخلاف مسجد نبوی واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،توہین مذہب کا یہ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109 کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق مشیر شہباز گل، انیل مسرت، بیرسٹر عامر الیاس اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا نام بھی میں شامل ہے۔ایف آئی آر کے مطابق حکومتی اراکین کے خلاف روضہ رسول پر نعرے بازی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 150 سے زائد لوگوں کا جتھہ سعودی عرب روانہ کیا گیا تا کہ وہاں ہلڑ بازی کر سکیں۔
عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج
Leave a comment