حسن آباد پل ٹوٹنے سے ہنزہ کا دیگر علاقوں سے رابط منقطع ہے، عوام کو پینے اور آب پاشی کے لئے پانی کا مسئلہ سنگین بحران بن گیا ہے،متاثرین حسن آباد کی آبادکاری اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے، مسائل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج پر مجبور ہونگے،سابق امیدوار اسمبلی
ہنزہ (قیمت جان) چار سال میں شیشپر گلیشر کے نام پر تقریباً ایک ارب روپے کے ناقص پروجیکٹس کے نام پر متعلقہ اداروں کا لوٹ کھسوٹ کے بابت انکوائری کمیشن بیٹھا کر باقاعدہ غیر جانبدار تحقیقات کرکے احتساب کیا جائے ان خیالات کا اظہار ظہور کریم ایڈوکیٹ سابق صدر پی پی پی ضلع ہنزہ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ علی آباد میں حالیہ ڈیزاسٹر کے باعث عوام کو پینے اور آبپاشی کے پانی کا انتہائی خطرناک بحران کا سامنا ھے لہذا فلفور اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔حسن آباد پل کے ٹوٹنے کے باعث ہنزہ کا دیگر تمام علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اور کئی مسائل درپیش ہیں لہذا ایک ہفتے کے اندر نئی پل تعمیر کیا جائے۔حسن آباد کے متاثرین کا مستقل آبادکاری کا بندوبست کیا جائے اور اراضیات کا معاوضہ دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔حکومت اور تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ عوام کو درپیش مزکورہ بالا مسائل کو ہفتے کے اندر حل نہ کیا گیا تو عوام ہنزہ سراپا احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
شیشپر گلیشیر کے نام پر لوٹ کھسوٹ کی انکوائری کی جائے، ظہور ایڈووکیٹ
Leave a comment